سوات میں 4اعشاریہ1شدت کا زلزلہ
سوات(بیورورپورٹ)سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر رہی،زلزلہ کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ رہا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔