شاہ لطیف ایکسپریس میر پور خاص سے 500مسافر لیکر کراچی روانہ
میرپورخاص(نمائندہ امت)شاہ لطیف ایکسپریس میر پور خاص سے 500مسافر لیکر کراچی روانہ ہوگئی،رش کے باعث ٹرین آدھے گھنٹے تاخیر کا شکار رہی،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بھاری سامان بھی لے جانے کی اجازت ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہیار سے کراچی تک مہران اور شاہ لطیف ایکسپریس چلائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل دس سال بعد چلنے والی شاھ لطیف ایکسپریس ٹرین دوسرے روز کراچی سے 667مسافروں کو لیکر میرپورخاص پہنچی اور میرپورخاص سے کراچی کیلئے 561 مسافروں نے ٹکٹ لیکر سفر کیا اور مسافروں کے رش کے باعث ٹرین کو مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کیا گیا،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بھاری سامان بھی ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب شاہ لطیف ایکسپریس ٹنڈوالہیار اسٹیشن پر پہنچی تو لوگ خوشی سے جھوم اٹھے، شہریوں نے مطالبہ ہے کہ ٹنڈوالہیار اور کراچی کے درمیان چلنے والی مہران اور شاہ لطیف ایکسپریس جلد چلائی جائے۔