مصر میں خاتون کی 3 ہزار سال پرانی حنوط شدہ لاش دریافت

0

قاہرہ(امت نیوز) فرانسیسی ماہرین نے مصر میں خاتون کی 3 ہزار سال پرانی حنوط شدہ لاش دریافت کی ہے، جو بالکل درست حالت میں ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق تابوت کو جنوبی شہر لکسور میں میڈیا کی موجودگی میں کھولا گیا۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ لاش ’تھویا‘ نامی خاتون کی ہے، جن کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ دریافت مقبرہ 300میٹر کھدائی کے بعد ملا، یہ مقبرہ تاریخ میں ’تھاؤ ارخٹ‘ سے منسوب ہے جو تقریباً 4 ہزار سال پرانی سلطنت کے آثار ہیں۔مقبرے سے 2تابوتوں کے علاوہ کئی دیگر نوادرات بھی ملے ہیں جن میں چھوٹے بت، مجسمے، لاشوں کو حنوط کرنے کے اوزار اور جانوروں کے مجسمے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More