عدالتی حکم پر شہدادپور میں زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ ۔8 افرادبازیاب
شہدادپور (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج شہدادپور شاہد حسین جنجوعہ کی عدالت کے حکم پرپولیس کا شہدادپور کے قریب گاؤں کامل لغاری میں زمیندار کی نجی جیل سے2معصوم بچے3خواتین ,سمیت 8افراد بازیاب کروائے کرلئے ۔جن میں 50سالہ موہن بھیل 25سالہ املک30سالہ منجھی بھیل 50سالہ شرمیتی 45 سالہ سمجھو 13سالہ شانتی 7سالہ دولت رام ودیگر شامل ہیں جنہیں پولیس تھانے لے آئی تمام افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔