دفاعی نمائش کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کا اہم اجلاس

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی سربراہی میں اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں آئیڈیاز 2018 اور موجودہ حالات پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام زونل ڈی آئی جیز، ایڈمن بشمول ڈی آئی جی سی آئی اے، ٹریفک، اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ و تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس پیز ہیڈ کوارٹرز، ایس پیز ٹریفک، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکورٹی کے سلسلے میں خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا نیشنل ایونٹ ہے اس کی کامیابی ہمارے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے تمام شرکا سے اس ایونٹ کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے رائے بھی مانگی۔ اجلاس میں پولیس شہداءاور بالخصوص چائنیز قونصلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی اشرف داؤد اور پی سی عمر خان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے پولیس کی حالیہ خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں اینٹی انکروچمنٹ کے دوران پولیس کا کردار انتہائی اہم تھا۔ تقریب کے اختتام پر بشمول ایڈیشنل آئی جی تمام شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان رینجرز زندہ باد کراچی پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More