پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا میں قائم پلاسٹک کے سامان کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں قائم پلاسٹک کے سامان کے گودام میں اتوار کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے دھویں اور شعلوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا جبکہ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More