سوشل میڈیا پرخواتین کوہراساں کرنیکی شکایت کیلئے ہیلپ لائن متعارف

0

اسلام آباد (اے پی پی) سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کی شکایات کے لئے پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہیلپ لائن متعارف کرا دی۔ اس ہیلپ لائن پر متاثرہ خواتین فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور ٹوئٹر وغیرہ پر ہراساں کئے جانے کے واقعات کے خلاف شکایات درج کرا سکتی ہیں۔ ان شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے مطابق خواتین ہیلپ لائن 1043پر ہراساں کئے جانے کے واقعات کی شکایات درج کرا سکتی ہیں۔ ہیلپ لائن کے ذریعے مکمل تربیت یافتہ خواتین ورکرز اور رضا کار سوالات کا تشفی جواب دیں گی اور اس ضمن میں رازداری کو برقرار رکھا جائے گا۔ پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی ایک اہلکار نے بتایا کہ فری لائن پر موبائل اور لینڈ لائن سے کسی بھی وقت شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ متعلقہ قوانین کے مطابق سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات تک غیر قانونی رسائی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا مقرر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More