وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک سےآئی ننھی علیزہ کی ملاقات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں ننھی پرستار علیزہ سے ملاقات کی، بچی نے عمران خان کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک سے آئی ننھی پرستار علیزہ کی خواہش پوری کردی، ڈنمارک سے آئی علیزہ کو ملاقات کے لیے بنی گالہ بلایا گیا، وزیر اعظم نے بنی گالہ میں علیزہ سے گپ شپ کی اور تصاویر بنوائیں۔علیزہ عمران خان کی فین ہے اور ان سے ملنا چاہتی تھی۔