آئی جی نے سکھر میں غیرقانونی جرگے لڑکے لڑکی کے قتل کے فیصلے کا نوٹس لےلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سکھر میں غیرقانونی جرگے کی جانب سے لڑکے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کئے جانے کے فیصلے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی ڈاکٹرکلیم امام نے ایس ایس پی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر انسانی فیصلے کی زد میں آنے والے جوڑے اور اسکے خاندان کے تحفظ کیلئے پولیس ٹھوس اقدامات کرے اور قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔