غلام عباس ڈیتھو کی ناطم تعلیم پرائمری تقرری ہونا معیاری تعلیم کیلئے احسن اقدام ہے- ایپکا

0

کراچی (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کراچی ڈوژن کے صدر توقیر حسین شاہ، محکمہ تعلیم کراچی کے صدر ملک خورشید احمد قادری نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ وزیرتعلیم و سیکریٹری تعلیمات اسکولز سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے یرقان زدہ تعلیمی و دفتری نظام میں غلام عباس ڈیتھو EX.PGS ناظم تعلیمات پرائمری کراچی تقرری احسن اقدام ہے۔ ناظم تعلیم ایک دیانتدار افسر ہیں۔ ان کی تعیناتی سے کرپٹ افسران و ملازمین کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا۔ ایپکا نے وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ سرکاری اسکولوں میں بہتری اور معیاری تعلیم کے فروغ اور دفتری نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ایک سال تک غلام عباس ڈیتھو کا ناظم تعلیم رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام عباس ڈیتھو کیخلاف کوئی سازش کی گئی تو ایپکا ملازمین اور عوام مل کر احتجاج کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More