سدھو نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر سدھو نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔