پکنک کیلئے کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالے 3 بھائی ڈوب گئے

0

ٹھٹھہ (نمائندہ امت) پکنک کیلئے کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالے 3 بھائی ڈوب گئے۔ مقامی غوط خوروں نے عدنان کو بچالیا۔ رضوان، عمران کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پکنک منانے کیلئے نیو کراچی سے ٹھٹھہ آنے والے 3 سگے بھائی چھٹو چند کے قریب رگاہ لالا پر احمد شاہ پر کراچی کو پانی فراہم کرانیوالی کے ڈی اے ہز میں ایک بھائی عدنان کتھری ہاتھ پاؤں دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر میں گرگیا ، جس کو بچانے کیلئے رضوان اور عمران نہر میں کود گئے۔ مقامی غوط خوروں نے ایک بھائی عدنان کو ڈوبنے سے بچالیا ، تاہم اسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ جبکہ دوبھائیوں رضوان اور عمران کی تلاش جاری ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کیجانب سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں کی جارہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More