افغانستان میں صدارتی انتخابات 3ماہ تک ملتوی ہونے کاامکان
کابل(این این آئی۔مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات 3ماہ کیلئے ملتوی ہونے کا امکان ہے۔یہ انتخابات 20 اپریل کو منعقد ہوناتھے تاہم افغان میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان صدارتی انتخابات تین مہینوں کے لئے ملتوی کیے جاسکتے ہیں اوراس کافیصلہ بھی کرلیاگیاہے تاہم حتمی طورپرمنظوری نہیں دی گئی۔