یورپی یونین نے برطانوی اخراج کی منظوری دیدی

0

برسلز(امت نیوز)یورپی یونین کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے خطے کے رہنماؤں کی جانب سے اتحاد سے برطانیہ کے نکلنے کے معاہدے کی توثیق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔اس ضمن میں اتوار کو 27ممالک کے رہنماؤں نے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہا ۔بریگزٹ معاہدے کی منظوری کیلئے دسمبر کے اوائل میں برطانوی پارلیمنٹ میں رائے شماری ہوگی ۔ دارالعوام کے متعدد اراکین بریگزٹ معاہدے کے مخالف ہیں اور اس کی منظوری یقینی نہیں۔ برطانیہ کو 29مارچ 2019کو یورپی یونین سے نکلنا ہے۔پارلیمنٹ کی جماعتوں کنزرویٹو، ڈی یو پی، ایس این پی و لبرل ڈیموکریٹس اراکین کی جانب سے اس کی مخالفت میں ووٹ آنے کا امکان ہے۔اتوار کو بریگزٹ معاہدے کی منظوری برطانیہ کے یورپی یونین سےڈیڑھ برس تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد دی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More