وزیر مذہبی امور کا بھتیجا شہری کی گاڑی چھین کر فرار
اسلام آباد(نمائندہ امت )شالیمار تھانے کی حدود ایف الیون تھری اسلام آبادمیں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کابھتیجادیگرمسلح گارڈزکے ہمراہ 19سالہ حزیفہ کواغواء کرنے میں ناکام ہونے پر قیمتی گاڑی چھین کرفرار ہوگئے۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،تفتیشی نے جائے وقوعہ کامعائنہ بھی کرلیاہے،اگلے 24گھنٹوں میں ملزم ذالکفل کوتفیتش کے لیے طلب کیے جانے کاامکان ہے۔مقدمے کے تفتیشی فریادنے روزنامہ امت سے گفتگومیں بتایاہے کہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور کے بھتیجے کیخلاف گاڑی چھیننے کی کوشش پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے،تاجرامجدسعید کی درخواست پرتھانہ شالیمار پولیس نے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نور الحق قادری کے بھتیجے ذوالکفل پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، تاجر امجد سعید نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایاہے کہ وفاقی وزیر کے بھتیجے نے میرے بیٹے سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی گاڑی چھیننے کی کوشش کی اور اس کو اغوابھی کرناچاہا،تاجر کے مطابق اس موقع پر ذوالکفل کے ہمرا چھ مسلح گارڈز نے اس کے بیٹے پر تشدد بھی کیا۔تفتیشی نے مزیدبتایاکہ ملزمان اپلائیدفار قیمتی گاڑی چھین کرلے گئے ہیں اس دوران وہ حذیفہ کواغواء کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔انھوں نے ابتدائی تفتیش میں جائے وقوعہ کاتفصیلی معائنہ کیاہے اور اردگردموجودگھروں کے مکینوں نے وقوعہ کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی صرف ایک ملزم کانام معلوم ہواہے باقی چھ مسلح گارڈزبارے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں،انھوں نے کہاکہ فریقین ایک دوسرے کوجانتے ہیں اس لیے مدعی مقدمہ نے نام بھی بتایاہے اور کارروائی کرنے کی استدعاکی ہے۔انھوں نے کہاکہ ایف الیون تھری میں گلی نمبرپچاس میں یہ وقوعہ ہواہے،اس کی مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں،ایک سوال کے جواب میں تفتیشی نے بتایاکہ ملزم کوبھی جلدطلب کیاجائیگااور اس سے تفیتش کی جائیگی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے میڈیاکوبتایاہے کہ ذوالکفل میرا بھتیجا ہے اوروہ ڈکیتی کی کسی وارادات میں ملوث نہیں ہے۔