لاڑکانہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام- بھاری اسلحہ برآمد -2 گرفتار

0

لاڑکانہ (نمائندگان) لاڑکانہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ پولیس نے بھاری اسلحہ برآمد کرکے2کو گرفتار کرلیا ۔ اسلحہ میں دستی بم ، راکٹ لانچر و دیگر شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر سے ہے ۔ نصیر آباد ، سانگھڑ ، پڈعیدن سے 7گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کو ملنے والے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے وارث ڈنو ماچھی کے علاقے میں پولیس نے بلوچستان کے دو رہائشی افراد علی دوست اور منظور مگسی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 2 راکٹ لانچر، 10ہینڈ گرنیڈ،5اوان بم، 4کلاشنکوف، 34پستول، 12شارٹ گنز، 9ریوالور اور بھاری مقدار میں گولیاں بر آمد کیں۔ ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان اسلحہ سپلائی کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے کارندے ہیں جو یہ اسلحہ سندھ میں تخریبی کاروائیاں کرنے والے افراد کو سپلائی کرنے جارہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر انہیں گرفتار کیا گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے جلد مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔قنبر شہدادکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات فروشوں، سماجی برائیوں، روپوش، اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری۔ تھانہ وگن پولیس نے گشت کے دوران مخفی اطلاع پر لعلورائنک روڈ نزد فورو لاڑو سے ملزم پپن کو بغیر لائسنس اسلحہ کے ساتھ گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم ولی محمد کوایک کو بغیر لائسنس پستول کے ساتھ گرفتار کیا۔ روپوش ملزم محمد علی ایک کو گرفتار کیا ہے۔ رینجرز اور سانگھڑ پولیس نے سانگھڑ کے نذدیک سانگھڑ منگلی روڈ پر دوران چیکنگ ایک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سوار افراد سے تین بندوقیں برآمد کر کے تین ملزمان محمد رمضان چانڈیو، عیدن چانڈیو، امام بخش چانڈیو کو گرفتار کر کے سانگھڑ تھانہ میں منتقل کیا گیا۔پڈعیدن کے نواحی علاقہ پھل اور دریاخان مری پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر پھل بائی پاس روڈ پر ایک ایکٹو ملزم رانو راجپر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایک 30بور پستول اور 3راونڈ گولیاں برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا پھل تھانہ پر مقدمہ درج کر لیا دوسرے واقع میں دریاخان مری پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر پھل دریاخان مری لنک روڈ پر کارروائی کرکے متحرک ملزم رسول بخش مری کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس بندوق اور 5کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More