پاکپتن میں بھتہ نہ ملنےپرمسافربس نذر آتش

0

پاکپتن(امت نیوز)پاکپتن میں بھتہ نہ ملنے پرجھگڑےکےدوران بھتہ مافیا نےمسافربس کوآگ لگا دی۔مسافروں نےبھاگ کراورچھلانگیں لگا کراپنی جانیں بچائیں۔جگاٹیکس پردوگروہوں کےدرمیان20روزسےتنازع چلاآرہا تھا۔ ٹیکس نہ دینےپرگزشتہ روزبااثرافرادنےمسافربس کوچوک جمال میں آگ لگادی جس کےنتیجےمیں بس جل کرخاکسترہو گئی۔پولیس نےایک ملزم کوگرفتارکرلیا،آئی جی پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتےڈی پی اوپاکپتن سےرپورٹ طلب کرلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرماریہ محمودنےڈی ایس پی سٹی نعیم ورک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔تھانہ فریدنگر پولیس نے5 افرادکےخلاف انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےایک ملزم کوگرفتارکرلیاجبکہ بس کو جلانے کے مرکزی ملزم کوابھی تک گرفتارنہیں کیاجاسکا۔پولیس کاکہناہےکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More