اورکزئی اور کراچی میں دہشتگردی پرسلامتی کونسل کا اظہار مذمت
نیویارک(امت نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کواورکزئی کے بازار میں بم دھماکے اور کراچی میں چینی قونصلیٹ پردہشتگردوں کےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کونسل کے رکن ملکوں نے چینی قونصلیٹ کی حفاظت کیلئے فوری کارروائی پر پاکستانی حکام کی تعریف کی اور دونوں واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا ہے۔