آر آئی سی میںبھارتی سکھ یاتری کی مفت انجیو گرافی

0

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) پاکستان میں آئے سکھ یاتری کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں نے خیر سگالی کے طور پر دل کا مفت علاج کر دیا، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں یاتری کو لاکھوں روپے مالیت کی طبی امداد مفت فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پر مذہبی رسومات ادا کرنے آئے سکھ یاتری رتن سنگھ کو دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں فوری طور پر آر آئی سی لایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بھارت سے آئے 63سالہ رتن سنگھ کی فوری طور پر انجیوگرافی کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ ان کے دل کی ایک شریان بند ہے۔ اس پر ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر اور دل کے امراض کے ماہر سرجن جنرل (ر) اظہر کیانی نے فوری طور پر ان کی انجیو پلاسٹی کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈال کر بند شریان کھول دی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق رتن سنگھ اینجیوپلاسٹی کے بعد اب مکمل صحت یاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر سکھ یاتری کا مکمل علاج مفت کیا، عام حالات میں اس علاج پر اخراجات لاکھوں روپے آتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More