ہر نئی زرعی پالیسی سے زراعت ترقی کرے گی- اسماعیل راہو
کراچی (بزنس رپورٹر) زراعت اور آبپاشی کے صوبائی وسائل کو ترقی دینے کیلئے عالمی بینک کی اقتصادی معاونت سے تیار کئے گئے پانچوں منصوبوں پر اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیچ پر آنا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ورکشاپ سے خطاب میں کہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نئی زرعی پالیسی سے زراعت ترقی کرے گی، جبکہ آبپاشی پالیسی بھی تیاری کے مراحل میں ہے ورکشاپ سے سیکریٹری زراعت آغا ظہیرالدین، ایڈیشنل سیکریٹری اسلم انصاری اور ڈاکٹر فتح محمد مری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔