پی آئی اے بوائے اسکاؤٹس صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے چیف و اسکاؤٹ پیٹرن محمد شعیب نے کہا ہے کہ اسکاؤٹ تحریک نوجوانوں کو بامقصد زندگی گزارنے کا طریقہ اور مشکلات کو آسان بنانے کا ہنر سکھاتی ہے۔ اسکاؤٹس کو تعلیمی اور تفریحی سر گرمیاں فر اہم کی جائیں۔وہ پی آئی اے اسکاؤٹس کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ترجمان محبوب قادری کے مطابق صوبائی کمشنر قمر شمیم کی زیر صدات اجلاس میں صوبائی سیکرٹری شمس خان نے جامع رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں قوانین میں ترامیم سمیت مختلف سفارشات کی منظوری دی گئی۔