آئی ٹی کی تعلیم دینے والی 25جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت پیر کوآئی ٹی کی تعلیم دینے والی صوبے کی 25جامعات کے وائس چانسلروں کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید میمن اور سینیٹر رخسانہ زبیری نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ زبیری نے مہارت و عالمی سطح کی اسناد کے حصول میں طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے انٹر یونیورسٹی آئی ٹی مقابلہ دسمبر میں کرانے کی تجویزدی ۔انہوں نے بتایا کہ مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چیمپئن شپ ہر سال امریکہ میں ہوتی ہے ۔یہ اچھا موقع ہے مگر آگاہی نہ ہونے کی بنا پر اس پرتوجہ نہیں دی جاتی رہی ہے ۔ گورنرسندھ نے اس موقع پر خطاب میں آئی ٹی کی تعلیم کی اہمیت و قدر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کا رجحان فروغ پائے گا ۔ہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کو ایسے مواقع فراہم کریں کہ وہ ایسے مقابلوں میں بہتر طریقے سے حصہ لے سکیں ۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے منتظمین کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More