ن لیگ-پی پی متحد ہوکر اپنا چیئرمین سینٹ لاسکتے ہیں-سلیم مانڈوی والا

0

چکوال(نمائندہ امت ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی متحد ہو جائیں تو سینٹ کا اپنا چیئرمین لا سکتے ہیں، کرپشن صرف سیاستدانوں کا مسئلہ نہیں عدلیہ اور بیوروکریسی میں بھی کرپشن بہت ہے، وزیراعظم عمران خان ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے، بیرون ملک بھی ملک کو بد نام کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کے حق میں رہی ہے،اب بھی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ موجودہ نظام چلے،وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر پابندی سینیٹ میں صرف اس جاری اجلاس کے لئے تھی۔وہ قصبہ بھون میں میجر ظفر حسین کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی بھون چوہدری محمود اقبال ، سابق رکن ضلع کونسل چوہدری اعجاز حسین ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود اور دیگر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More