چینی حکومت سندھ پولیس سے تعاون جاری رکھے گی۔قونصل جنرل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سی پی او میں چینی قونصل جنرل وانگ یو نے ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹس سے وابستہ چینی باشندوں ، ماہرین اور دیگر عملے سے متعلق حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔قونصل جنرل نے بہترین سیکورٹی اقدامات پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔آئی جی نے کہا کہ سندھ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں انتہائی پرعزم ہے ۔دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف سندھ پولیس کی اپنی الگ حکمت عملی اور لائحہ عمل ہے، جسے مزید فول پروف بنانے کا عمل جاری رہتا ہے، جس کا مقصد جرائم کے نت نئے طریقوں سے فی زمانہ نمٹنا اور انسدای اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔