مشرقی شام میں امریکی بمباری سے شہری ہلاکتیں51 ہوگئیں

0

دمشق(امت نیوز) مشرقی شام میں امریکی بمباری سے شہری ہلاکتیں51 ہوگئیں۔ داعش کے آخری گڑھ میں5 روز سے جاری لڑائی کے دوران اب تک200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عراقی سرحد سے متصل شہر ہاجن میں امریکی حمایت یافتہ کرد تنظیم ایس ڈی ایف کے حملوں کے بعدداعش کی جوابی کارروائیوں میں ایس ڈی ایف کے92جنگجو مارے جاچکے ہیں ،جبکہ 61داعشی بھی ہلاک ہو ئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے پر امریکی بمباری سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 51ہو گئی ہے۔داعش کے جنگجو دھند کا فائدہ اٹھا کر ایس ڈی ایف پر خود کش حملے کر رہے ہیں۔مغربی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ڈی ایف نے داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے نائب اسامہ ابو زید کو گرفتار کرلیا ہے۔تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More