اسٹیٹ بینک سوسائٹی میں ملی بھگت سے رہائشی پلاٹوں پر دکانیں تعمیر

0

کراچی (نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میں ملی بھگت سے رہائشی پلاٹوں پر دکانیں تعمیر ہونا شروع ہوگئیں ۔ اہم ذرائع کا کہناہے کہ سوسائٹی کے بعض ذمہ داروں سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کررہے ہیں ۔ اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پلاٹ پر غیر قانونی دکان تعمیر کی گئی ہے ، جبکہ مزید دکانیں تعمیر کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں ۔ معلوم ہواہے کہ سوسائٹی کی جانب سے ایک رفاعی پلاٹ کی چار دیواری بنائی گئی ہے ۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مذکورہ پلاٹ کے داخلی دروازے کے بائیں جانب پر قبضے کی تیاری کی گئی ہے ۔ ایک ذریعے کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ رفاعی پلاٹ کے الیکٹرک کے ایک ذمہ دار کو دیا جائے گا ۔ تاہم اسکی کسی ذمہ دار ذریعے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے مذکورہ پلاٹ کے باہر ہی ایک غیر قانونی دکان تعمیر کی گئی ہے جس پر سوسائٹی ذمہ داران نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More