مستقل یا عارضی پتے پرووٹ منتقلی کیلئے 31 دسمبرکی تاریخ مقرر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خٹک نے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 27 کے تحت اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر کروایا جاسکتا ہے،ایسے تمام ووٹ جو انتخابی فہرستوں میں شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے سے مختلف ہیں ان ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ مندرجہ بالا ایکٹ کی روشنی میں31دسمبر تک اپنے ووٹ مستقل یا عارضی پتے پر منتقل کرالیں۔31دسمبر کے بعد ایسے تمام ووٹ جو تیسرے ایڈریس پر درج ہیں انتخابی فہرستوں سے نکال د یئے جائیں گے۔ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلیے فارم نمبر 21 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا رجسٹریشن افسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ درخواست گذار اپنے فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی لازمی منسلک کر کے فارم متعلقہ رجسٹریشن افسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرائیں۔ سرکاری ملازمین اور انکے اہل خانہ اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے علاوہ اپنے مقام تعیناتی کے پتے پربھی کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن قواعد 2017ء کے مطابق فارم نمبر21درخواست گذار خود جمع کرائے گا یا اختیار نامے کے ساتھ اپنے والد۔والدہ /شوہر ۔بیوی، بیٹے/بیٹی کے ذریعے بھی جمع کراسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More