پنجاب میں بچوں کو سکول نہ بھیجنے پروالدین کوجرمانے کاقانون تیار

0

لاہور(امت نیوز ) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے والدین کے لیے نیا قانون تیار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے قانون کے تحت سکول نہ بھیجنے اور طلبا کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر والدین کو 500 روپے سے 10 ہزار روپے جرمانہ اور ایک ہفتہ قید میں رکھا جائے گا۔نئے قانون کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوارسال کردی گئی۔دوسری جانب نئے قانون میں 2014کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ میں شامل سبسڈی بند نہیں کی جائے گی۔نئے قانون میں امداد جاری بلکہ نئی سزا اور جرمانہ شامل ہوگا۔ نئے قانون کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کیبنٹ کمیٹی آئندہ ہونے والے اجلاس میں دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More