صدر مملکت کی شہید اے ایس آئی اشرف داؤد کے گھر آمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈاکٹر عارف علوی چینی قونصل خانے پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے والے شہید اے ایس آئی اشرف داؤد کے گھر گئے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت و افسوس کیا ۔ عارف علوی نے کہا کہ اشرف داؤد نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر کئی زندگیوں کو محفوظ بنایا ۔اس کی یہ قربانی ناقابل فراموش ہے۔شہید اشرف ہمارے لئے دوبیٹیاں اور ایک بیٹا بطور امانت چھوڑ گئے ہیں۔