کرپشن شکایات پر 19پولیس اہلکار پشاور بدر
پشاور ( نیوزرپورٹر ) پشاور پولیس کے 19 بدعنوان عناصر کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ پولیس نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان پولیس اہلکاروں کے جبری طور پر پشاور سے ضلع کوہاٹ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تبادلے کر دیئے ہیں۔ ضلع بدر ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل اے ایس آئی‘ ایس آئی اور انسپکٹر سمیت دیگر اہلکار شامل۔ جن میں انسپکٹراختر نصیر، ایس آئی محمد سلیم، تحسین اللہ، اے ایس آئیز ایوب خان، ساجد اور ایچ سی طاہر خان، ایچ سی ارشد ، زیاد خان، کانسٹبل عزیز، شاہد، اے ایس آئیز ارشد خان ، ایوب عبدالفہیم اور کانسٹبلز ادریس، فیاض اور اخترگل ،ایس پی او ساجد اور حبیب شامل ہیں۔