وزیر داخلہ بلوچستان کا شہید باپ بیٹے کے ورثا کی مدد کا اعلان

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید تاجر حاجی نیاز محمد اور ان کے بیٹے ظاہر شاہ کے ورثا کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ اس ضمن میں سندھ حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو چیمبرآف کامرس کے صدر جمعہ خان بادیزئی کے ہمراہ شہدا کے ورثا سے ملاقات کے موقع پر بات چیت میں کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ورثا خود کو تنہا نہ سمجھیں۔حاجی جمعہ خان بادیزئی نے اراکین اسمبلی اصغرخان اچکزئی اورمبین خان خلجی سے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کوئٹہ کے تاجروں کی شہادت کے بعد حکومت سندھ نے ویسا رسپارنس نہیں دیاجو دینا چاہئے تھے ۔حکومت شہدا کے لواحقین کی داد رسی کرے۔ اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ورثا خود کو تنہا نہ سمجھیں ،ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ہم سے جوکچھ ہوسکا ہم وہ کرگزریں گے ۔قبل ازیں کوئٹہ چیمبر کے وفد نے شہید تاجر حاجی نیاز محمد کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More