ایم ڈی واٹر بورڈ 4 روز سے غیر حاضر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی واٹر بورڈ آباد کے احتجاج کے بعد سے کسی اعلی افسر کو چارج دیئے بغیر 4 روز سے خود ساختہ رخصت پر ہیں۔حیرت انگیز طور پر واٹر بورڈ میں گریڈ 20 کے افسران موجود ہونے کے باوجود بھی کسی کو چارج دیا گیا ہے نہ ہی سندھ حکومت سے رخصت لی گئی ہے ۔ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان نے رابطے پر لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بغیر بھی معمولات چل رہے ہیں۔وزیر بلدیات سعید غنی نے بھی لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ 4روز پہلے ان کی طبعیت ناساز تھی۔ہوسکتا ہے یہی وجہ ہو ۔