آئیڈیاز 2018کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ- تمام ہاٹ اسپاٹس کور

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئیڈیاز 2018 کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ایسٹ زون پولیس نے سیکورٹی اقدامات کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کی سیکورٹی کے حوالے سے اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کو بریفنگ دی، اس دوران ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایسٹ زون کے تمام ہاٹ اسپاٹس کو مکمل طور پر کور کیا جائے گا، جبکہ اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ تمام پوائنٹس پر موجود ہوگی، ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ہر آنے جانے والے پیدل، موٹرسائیکل، کار سوار پر نظر رکھے گی، برانچ روڈ، لنک روڈ اور تمام وہ علاقے جہاں ڈپلائمنٹ نہیں ہے ،ان تمام علاقوں میں گشت کرے گی۔ علاوہ ازیں آئی جی سندھ سید ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کے موقع پراختیار کردہ سیکورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عمل درآمدی اقدامات سمیت ٹریفک کی روانی کے ضمن میں بھی جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے، ایکسپوسینٹر کراچی کےاطراف اور اندرونی حصوں سمیت تمام مرکزی گیٹس پر کڑی نگرانی اور سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس کے خصوصی تربیت یافتہ دستوں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More