زلفی بخاری کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کا جواب جمع
اسلام آباد( نمائندہ امت)اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کی طرف سے جواب جمع کرادیاگیا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ پرفل کورٹ ریفرنس کی وجہ سے سماعت بغیر کسی کاروائی کے 3دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔