عمران نےسیالکوٹ وومن یونیورسٹی کادوبارہ سنگ بنیاد رکھ دیا

0

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں کالج وومن یونیورسٹی کا دوبارہ سنگ بنیاد رکھ دیالیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبا شریف کے ہاتھوں سنگ بنیاد کی تختی کی تصویر وائرل ہو گئی۔ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ جس یونیورسٹی کا افتتاح شہباز شریف نے8 مئی 2017کوکیاتھا اس کاسنگ بنیادعمران خان نے آج 28نومبر 2018کو کیا۔خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا کہ سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کئی برس قبل شہباز شریف کی حکومت میں قائم ہوئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ موجودہ کیمپس کے علاوہ 200ایکڑ زمین بھی الاٹ کی گئی، شہباز شریف نے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔خواجہ آصف نےوزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج عمران خان اس کا دوبارہ افتتاح کرکےرنگ بازی کرگئے۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی کہ ن لیگ کے دور حکومت کے دوبارہ فیتے کاٹنا ہی نیا پاکستان ہے۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں تعلیم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ملک میں معیاری یونیورسٹیاں بنیں، میں سڑکوں کا افتتاح کرنے کے بجائے یونیورسٹیوں کا افتتاح کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں تعلیم پر پیسہ لگاتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر سرمایہ کاری نہیں کی۔انہوں نے سنگاپور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی ایکسپورٹ 330ارب ڈالر جبکہ پاکستان کی برآمدات صرف 24ارب ڈالر ہے، سنگاپور کی ایک یونیورسٹی کا بجٹ ہماری تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More