سرکاری اشتہارات کے حکومتی ڈرافٹ کو مسترد کرتے ہیں-پی ایف یو جے دستور
اسلام آباد (پ ر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستورکی تین روزہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں سے سرکاری اشتہارات جاری کرنے کا اختیار لیکر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو دینے کی کوششوں پر تشویش کا ااظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی قرار دیا گیا اور پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے لئے سرکاری اشتہارات کے حکومتی ڈرافٹ کو یکسر مسترد کردیا گیا۔مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے میڈیا کے بارے میں منفی ریمارکس اور میڈیا ورکرزکو درپیش مسائل سے اپنے آپ کو مکمل بری الزمہ قرار دینے کی پالیسی کو افسوسناک قرار دیا گیا۔اجلاس سے پی ایف یو جے کےصدر محمد نواز رضا اورسیکریٹری جنرل سہیل افضل خان نے بھی خطاب کیا۔