سرجانی پولیس کی سرپرستی میں چائنا کٹنگ پرتعمیرات پھر شروع

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن پولیس کی سرپرستی میں چائنا کٹنگ پلاٹوں پر تعمیرات پھر شروع ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر مصطفی نے چارج سنبھالتے ہی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں الحمد سٹی کے نام چائنا کٹنگ پر تعمیرات کیلئے فی پلاٹ 25ہزار روپے مبینہ طور پر رشوت وصول کی جارہی ہے ، جس کے بعد چائنا کٹنگ پر بلا خوف تعمیرات جاری ہیں ، جبکہ ہیڈ محرر نے مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ پلاٹ پر آنے والی پولیس موبائل کو بھی یومیہ 1ہزار روپے دینگے ۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کافی عرصے سے چائنا کٹنگ پر کام بند تھا۔ دوسری جانب ہیڈ محرر مصطفی کا بیٹر ظہیر عرف چاچو 4 گٹکا فروشوں شعیب ، احسن ، عدیل جنریٹر اور کاشف سے مبینہ طور پر رشوت کے عوض سپلائی کی چھوٹ دیدی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب اور احسن سرجانی ٹاؤن میں دبئی ماوا جبکہ عدیل جنریٹر اور کاشف دبئی کے نام سے ماوا سپلائی کررہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں گٹکا فروش پان کے کیبن مالکان کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ محرر کا بیٹر ظہیر عرف چاچو فی کیبن دو ہزار روپے ہفتہ رشوت لیتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایس ایچ او ہیڈ محرر کے کسی کام میں مداخلت کرے تو ہیڈ محرر اعلیٰ افسران سے شکایت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More