نیشنل ویمنز کراٹے چیمپئن شپ کی تیاریاں جاری
اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں قومی ویمنز کراٹے چیمپئن شپ 30 نومبر سے ساہیوال میں شروع ہو گی جس میں پاکستان واپڈا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ انفرادی کاتا، ٹیم کاتا، انفرادی کمیتے، ٹیم کمیتے، 45 کلوگرام، 50 کلوگرام،55 کلوگرام،61 کلوگرام، 68 کلوگرام اور پلس 68 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ شرکت کرنے والی ٹیموں کے مینجرز میٹنگ 29 نومبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائےگا۔ چیمپئن شپ 2 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں اور کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائےگا۔
٭٭٭٭٭