تمام پولیس لائنز میں غیر قانونی تعمیرات فوری گرانے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس لائنز میں قائم تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیدیا، چاروں ڈی آئی جیز کو تجاوزات کے خاتمے کی مہلت گزشتہ روز ختم ہوگئی ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کےاعلامیے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ تجاوزات خاتمے کے عدالتی حکم کا اطلاق پولیس لائنز پر بھی ہوگا، اہلکاروں نے پولیس لائنز کے میدانوں اور پارکس میں دکانیں اور گیراج قائم کررکھے ہیں، جس سے اہلکاروں کے بچوں اور اہل خانہ کیلئےکھیل کود و تفریح کی جگہ باقی نہیں رہی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر شیخ نے 23نومبر کو ایک خط لکھ کرتمام ڈی آئی جیز کو ہدایت کی تھی کہ پولیس لائنز میں واقع پارکس اور کھیل کے میدانوں پر قائم گیراج و دکانیں 3روز میں مسمار کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More