پانی بندش سے تنگ لوگوں نے احتجاجاً قومی شاہراہ بند کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد اور اطراف کے مکینوں نے شدید قلت آب کیخلاف احتجاجاً قومی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث کراچی کا رابطہ ملک کے دیگر شہروں سے کٹ گیا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی روز سے پانی نہیں آرہا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔