سرکلر ریلوےمتاثرین کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں- خرم شیر زمان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ڈی ایس ریلوے کراچی ڈویژن سے ملاقات میں کہا ہے کہ ریلوے اراضی پر قائم کچی آبادیوں کونہ چھیڑا جائے۔ جہاں ٹریک کے لیے جگہ درکار ہو وہاں بھی متاثرین کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں اور متاثرین تجاوزات کو سندھ حکومت کی غیر استعمال شدہ اراضی میں جگہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی چھتیں چھین لی گئیں، وہ کہاں جائیں گے۔ ہم متاثرین کی بحالی کے لیے وفاق سے مدد طلب کریں گے اور جلد ہی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جائے گی۔