طاہر داوڑ کو کئی دن تک بھوکا پیاسا رکھا گیا

0

پشاور (نمائندہ امت) اکتوبر کو اسلام آباد سے اغوا ء کے بعد افغانستان کے صوبے ننگرہار میں تشدد کرکے قتل کئے جانے والے پشاور پولیس کے افسر ایس پی طاہر داوڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پشاور پولیس نے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردی ہے ۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو کئی دن تک بھوکا پیاسا رکھنے کی وجہ سے ان کا معدہ خالی تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس دن پشاور کے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی نعش ملی اس سے چند دن قبل ان کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پوسٹ رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ طاہر داوڑ کے جسم پر گولی کے کوئی نشانات نہیں بلکہ تشدد کرکے شہید پولیس آفسر کے ہاتھ پاوں کی ہڈیاں توڑ دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے حوالہ کر دی ہے۔ ایس پی طاہر داوڑ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ رمنا اسلام آباد میں 28 اکتوبر کو درج کرنے کے بعد 17 دن تک لاپتہ رہے اور 13 نومبر کو شہید ایس پی طاہر داوڑ کی نعش افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملی۔ تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لئے وفاق کی جانب سے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد سمیت، سب ڈویژنل پولیس آفسر شالیمار کرائم سرکل، ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ آف پولیس کرائم، انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد، آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی اور کیس کے تفتیشی آفسر کو تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ تاہم پشاور پولیس نے شہید طاہر داوڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کو جمع کرا دی ہے اور واقعہ میں مزید پیش رفت جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More