کرتارپور امن کی جانب اہم قدم ہے-آرمی چیف

0

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کا سنگھ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور اسے امن کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ راہداریاں اور گیٹ پرامن سیاحوں کی آمدورفت کا ایک قانونی طریقہ ہے، سرحدوں پر خود مختار ریاست کی جانب سے باڑ لگانے کا مقصد غیر قانونی آمدورفت کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلہ امن کی طرف ایک قدم ہے اور امن اس خطہ کی ضرورت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More