ٹیکس گوشواروں میں تاخیرپرصدر۔وزیراعظم سمیت 150کونوٹس
اسلام آباد (رپورٹ: محمدفیضان) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تا خیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر وزیرا عظم عمران خان اور صدر عارف علوی سمیت 150 دیگر سیاستدانوں کو آڈٹ نوٹسز جاری کر دئیے ہیں اور کہا ہے کہ یہ آڈٹ نو ٹسز واپس نہیں ہوں گے۔ جنرل قمر جا وید باجوہ کے حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے وقت سے ایک مہینہ قبل گوشوارے جمع کرا ئے تھے جبکہ پا ک فوج کی جانب سے ہر ماہ انکم ٹیکس کی مد میں با قا عدگی سے 390ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرا ئے جا تے ہیں۔ بدھ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر فیٹ حا مد عتیق سرور اور ممبر پا لیسی ڈا کٹر محمد ا قبال نے ٖصحا فیوں کو تا خیر سے گوشوارے جمع کرانے والے10لا کھ 22 ہزا ر افراد کو جاری کیے گئے آڈٹ نو ٹسز کے حوالے سے بریف کیا اور اس دوران سوالوں کے جواب بھی دیئے لیکن وزیرا عظم کی بہن علیمہ خان کو ایمنسٹی دیئے جانے کے حوالے سے معاملے پر انہوں نے خاموشی ا ختیا ر کی اور کسی سوال کا جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے بتا یا کہ اس وقت آرمی کی ملکیت میرج ہال ٹو پی رکھ ملک بھر کے کسی بھی شادی ہال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرا رہا ہے۔ ممبر پا لیسی نے بتایا کہ تا خیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانہ گزشتہ دور حکومت کے دوران 2015میں 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا جسے فنانس بل 2018میں حکومت نےختم کر دیا تھا۔ 2015 سے 2018کے دوران جن ٹیکس دہندگان نے تا خیر سے گوشوارے جمع کراے ان 10 لا کھ 22ہزا ر ٹیکس گزاروں کو آڈٹ نوٹسز جا ری کیے گئے ہیں ان میں پا کستان کی کئی اہم سیاسی و غیر سیاسی اور سرکاری و غیر سرکاری شخصیات بھی شامل ہیں ۔