گوپال چائولہ کا بھارتی حکام اور میدیا کو کرارا جواب

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی آرمی چیف سے مصافحہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے سکھ رہنما گوپال چاؤلہ نے بھارتی حکام اور میڈیا کو کرارا جواب دے دیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔خود کو خوش قسمت سکھ سمجھتا ہوں ،جسے ان سے ملنے اور مصافحہ کرنے کا موقع ملا۔سکھ رہنما نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو اصل دہشت گرد قرار دیااور کہا کہ یہ ہمارا پروگرام تھا،پاکستانی آرمی چیف سے ہاتھ ملانے پر منفی باتیں نہ کریں۔ ہم دونوں ملکوں میں بھائی چارہ اور دوستی چاہتے ہیں۔راہداری کے سنگ بنیاد کے معاملے کو منفی پہلو کی طرف نہ لے کر جائیں۔گوپال چاؤلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمرانوں نے سازش کے تحت پورے بھارت کو پالنے والے سکھ کسانوں کو قرضوں کے جال میں پھنسایا ۔باقی بھارت کے مقابلے میں پنجاب میں شراب آدھی قیمت پر بیچی جارہی ہے ،تاکہ سکھ نوجوان نشے میں دھت رہیں ، ہمارا صوبہ تقسیم کیا گیا، پنجاب کو توڑ کر ہماچل پردیش اور ہریانہ بنایا گیا۔سمجھ نہیں آرہا ،بھارتی میڈیا منفی باتیں کیوں کر رہا ہے ۔؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More