نئی دہلی کی پرانی ہٹ دھرمی برقرار سارک اجلاس میں شرکت سے انکار

0

نئی دہلی(امت نیوز) بی جے پی الیکشن جیتنے کے چکر میں امن دشمنی پراتر آئی اور سارک کانفرنس میں شرکت کی پاکستانی دعوت بھی مستردکردی۔بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کا کہناہے کہ کرتارپورکوریڈور کھلنے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان سے دوطرفہ مذاکرات کاآغاز ہوجائے گا۔نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ دوطرفہ بات چیت اورکرتارپوربارڈردونوں مختلف معاملات ہیں،گزشتہ 20سالوں سے بلکہ کئی سالوں سے بھارت پاکستانی حکومتوں سے کرتارپورکوریڈور کھولنے کا مطالبہ کررہا ہے،پہلی بار کسی پاکستانی حکومت نے اس معاملے پر مثبت جواب دیا ہے تاہم بارڈر کھلنے کا مطلب یہ نہیں کہ اب دوطرفہ تعلقات کا آغاز ہو جائے گا۔کرتاپور راہداری کا مطلب مذاکرات کی بحالی ہرگز نہیں۔کرتار پور بارڈر سے آمدورفت کیلئے ویزا ہوگا یا نہیں،یہ ابھی طے ہونا باقی ہے۔ملکوں میں رابطے حکومت سے حکومت کے ہوتے ہیں انفرادی نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے واضح کیاکہ بھارتی وزیر سرکاری نہیں ذاتی حیثیت میں کرتارپور راہداری کے سنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More