امریکہ نے حوثی باغیوں سے ملنے والا ایرانی اسلحہ بطور ثبوت پیش کردیا

0

واشنگٹن ( امت نیوز) امریکا نے یمن اور دوسرے عرب ملکوں میں ایران کی کھلم کھلا مداخلت کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گردوں کی مدد اور یمن میں حوثی باغیوں کی امداد زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکے گا۔سی این این کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ کے اعلی افسران نے ان ہتھیاروں کو میڈیا کے سامنے دکھایا جو حوثی باغی استعمال کر رہے ہیں ۔ وہ سب ہتھیار ایرانی ساختہ ہیں ۔ انہوں نے کہا ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملوں اور عالمی آبی ٹریفک کو نشانہ بنانے کے بیلسٹک میزائل مہیا کرنا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خطے میں تخریبی کردار اور اسے روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔امریکی حکام نے کہا کہ ایران زیادہ دیر تک حوثی باغیوں کی مدد جاری نہیں رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا ایران باغیوں کی مدد سے پڑوسی ملکوں اور عالمی برادری کو بلیک میل کر رہا ہے مگر اسے خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی ناکامی پر سخت مایوسی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More