پولیس شہدا کے ورثا کو مزید 30 – 30لاکھ کی چینی امداد فراہم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس میں سادہ مگر پروقار تقریب میں چینی قونصل جنرل وانگ یو نے قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اشرف دائود اور عامر خان کے ورثا کو 30،30لاکھ روپے کی امدادی رقم دی۔انہوں نے شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہدا سندھ پولیس کے بہادر سپوت تھے۔چینی حکومت اور عوام کے لیے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اس سے قبل بھی 30،30لاکھ روپے شہدا کے ورثا کے لیے دیے جاچکے ہیں۔چینی عوام شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقوم اکٹھا کرنے میں ناصرف مصروف ہے، بلکہ پوری سندھ پولیس کی شکر گزار بھی ہے۔ آئی جی کلیم امام نے تعاون پر چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس اور ان کے کارہائے نمایاں ہمارا اثاثہ اور مشعل راہ ہیں۔تاریخ میں ان کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔شہداء کے ورثاء نے مالی امداد اور معاونت پر سندھ پولیس اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More