مہاجر آبادیوں کی مسماری اور عوام کو بے روزگار کرنے کی حمایت نہیں کرسکتے۔آفاق احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کی آڑ میں صرف مہاجر آبادیوں کی مسماری اور ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی حمایت نہیں کرسکتے۔انہوں نے بولٹن مارکیٹ کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو فوری متبادل جگہ مہیا کرے ۔لیاری ایکسپریس وے متاثرین کو متبادل دیا جاسکتا ہے تو مہاجروں کو کیوں نہیں۔