عملہ پتھارےداروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے-بشیر صدیقی کا اعتراف

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے امت سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ عملہ پتھارے داروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے علم میں ہے، فی الحال اولڈ سٹی ایریا کے اطراف بڑا آپریشن کیا جارہا ہے، پتھارےداروں کیخلاف آپریشن بعد میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ6فٹ پر قائم دکانوں کے مالکان نے اپنی دکانوں کے آگے غیر قانونی قبضہ کرتے ہوئے دکانیں 12فٹ تک پہنچا دی ہیں، جس کے باعث ان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وال فکسنگ دکانوں میں مارکیٹ کی ایسوسی ایشن بھی ملوث رہی ہے، جن کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More